یمنیٰ کیساتھ رومانوی سین کی فرمائش پر وہاج علی نے کیا کہا؟

کراچی (پی این آئی) اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں اپنے فینز سے ملاقات کرنے امریکا گئے ہوئے ہیں جہاں وہ مختلف شہر اور ریاستوں کا دورہ کررہے ہیں۔امریکا میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران اداکار وہاج علی نے یمنیٰ زیدی سے رومانوی سین کی فرمائش کرنے والے مداحوں کو ایسا جواب دیا کہ ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

تقریب میں ایک فین نے وہاج علی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سر تھوڑا سا رومانس ہوجائے؟ اس کے ساتھ ہی خاتون مداح کی آواز آتی ہے کہ یمنیٰ کے ساتھ۔جس پر وہاج علی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں، میں گھر واپس نہیں جاؤں؟اداکار کا یہ جواب سن کے تقریب قہقہوں سے گونج اٹھی اور اداکار کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں