معروف بھارتی اداکار نے پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

ممبئی (پی این آئی) راجیو کھنڈیلوال ہندوستان کی میڈیا انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے، سٹارپلس کے سنہری دور میں انہیں ڈرامہ ”کہیں تو ہوگا“ سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی، یہ ڈرامہ پاکستان میں بھی سپرہٹ رہا۔ انہوں نے اس سیریز میں مرکزی کردار“سجل“ کے نام سے ادا کیا تھا اور اداکارہ آمنہ شریف کے ساتھ ان کی جوڑی کو پاکستان میں سب نے پسند کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیو کھنڈیلوال ایک ایسے اداکار ہیں، جنہوں نے سرحد پار بھی اپنی سپورٹ اور تعاون کو ظاہر کیا، انہوں نے ہمایوں سعید کی پروڈکشن کے ساتھ کام کیا اور ان کا تجربہ بہت اچھا تھا۔انہوں نے بالی ووڈ ببل سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے اور پاکستانی مداحوں اور عوام سے ملنے والے پیار کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ناظرین نے انہیں ہمیشہ پیار دیا ہے، انہیں پاکستانی عوام کی جانب سے تحائف ملے ہیں اور اب بھی ملتے ہیں اور ان کے بہت سارے پاکستانی مداح اب بھی ہیں اور ان کا بہت احترام اور تعریف کرتے ہیں۔انہوں نے ہمایوں سعید کی پروڈکشن کے ساتھ ایک بہت اچھا تجربہ شیئرکرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید نے ایک دفعہ ممبئی آکر میرے اور آمنہ کے ساتھ کام کرنے کی خواش ظاہر کی تھی ، کیونکہ ہماری جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا، تو میں رضا مند ہو گیا اورمجھےہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی پاکستانی اسٹار پر ہندوستان میں کام کرنے پر پابندی نہیں ہونی چاہئے، کیونکہ کوئی بھی سیاست دان اس طرح کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں رکھتا ہے۔ انہیں چاہیے کہ امن کی بات کرتے ہیں تو جہاں امن ہورہا ہے وہاں اسے کام کرنے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close