خلیل الرحمان قمر کی ویڈیوز، منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا، مرکزی ملزم کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) خلیل الرحمان قمر کو اغواء کرنے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم نے اپنے پاس قابل اعتراض ویڈیوز موجود ہونے کا تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد خلیل الرحمٰن قمر کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہ جائے گا۔۔۔ حسن رضا شاہ نامی ملزم نے کہا میرے پاس خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی قابل اعتراض ویڈیوز موجود ہیں۔۔۔ملزم کا کہنا تھا کہ میں یہ ویڈیو سامنے لاؤں گا، جس کے بعد خلیل الرحمان قمر کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا ۔۔۔ ملزم نے کہا کہ میں نے خلیل الرحمان قمر کو اغواء نہیں کیا بلکہ اس کی آمنہ کے ساتھ دوستی تھی۔

حتیٰ کہ دونوں ایک دوسرے کو اپنی تصاویر بھی بھیجتے رہتے تھے۔آمنہ عروج کو فون بھی خود خلیل الرحمان قمر کیا کرتا تھا۔ آپ ان دونوں کے موبائل فونز کی سی ڈی آر نکلوا لیں، جس سے علم ہو جائے گا کہ لڑکی اسے فون کر رہی تھی یا یہ لڑکی کو فون کر رہا تھا۔ملزم کا کہنا تھا کہ ’’خلیل الرحمان قمر شراب کے نشے میں آمنہ عروج کے ساتھ فزیکل ہونا چاہتا تھا تاہم وہ اسے ایسا کرنے سے منع کرتی ہے۔ ہم نے خلیل کو بتایا کہ تمہاری ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں اور ہم 10محرم کے بعد یہ ویڈیوز میڈیا کو دے دیں گے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان نے میرے خلاف اس لیے مقدمہ درج کرایا ہے کہ وہ مجھ سے اپنی ویڈیوز حاصل کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close