کراچی(پی این آئی)خلیل الرحمان قمر کیس، ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا۔۔۔پاکستانی معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، ملزم نے خلیل الرحمان قمر کی قابل اعتراض ویڈیو وائرل کردی۔پولیس کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والے گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم حسن شاہ اور ساتھی رفیق کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ملزم خواتین سمیت 12 ارکان پر مشتمل گروہ کا مرکزی کردار ہے ،
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے کی واردات 15 جولائی کو ہوئی تھی جبکہ مقدمہ 6 دن بعد 21 جولائی کو درج ہوا۔پولیس کے مطابق انہوں نے خواتین سمیت 12 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر چکے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں