ویب ڈیسک(پی این آئی)بالی وڈ کنگ شاہ رُخ خان کو چند ماہ قبل21 مئی کو احمد آباد میں ہیٹ سٹروک کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم ایک دن زیر علاج رہنے کے بعد کنگ خان کو ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کی ناساز طبیعت کی خبریں زیرِ گردش ہیں جہاں رپورٹس کے مطابق کنگ خان آنکھوں کے لیے طبی معائنے کے لیے ہسپتال پہنچے تھے۔میڈیا کا کہنا ہے کہ ’اداکار شاہ رخ خان پیر 29 جولائی کو ممبئی کے ایک اسپتال میں آنکھ کے علاج کے لیے پہنچے تھے تاہم حالت سنجیدہ ہونے کے باعث ڈاکٹرز نے کنگ خان کو امریکہ جانے کا مشورہ دیدیا ہے‘۔بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جارہا ہے کہ سپر سٹار شاہ رُخ خان پیر کی شب یا منگل 30 جولائی کو بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے جہاں جاکر وہ اپنی آنکھوں کا علاج کروائیں گے۔
کنگ خان کی بیرونِ ملک روانگی کی خبروں سے اداکار کے مداح کافی پریشان نظر آرہے ہیں تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ اداکار کی پی آر ٹیم یا خاندانی ذرائع نے اس حوالے سے اب تک میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا جس سے اب تک اداکار شاہ رخ خان کی بیماری کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں کہ آخر انہیں کیا مرض لاحق ہوا ہے۔واضح رہے ان دنوں اداکار شاہ رخ خان ہدایت کار سجوئے گھوش کی فلم کنگ کی شوٹنگ کی پری پروڈکشن تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں وہ بیٹی سہانا خان اور اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں