فلم اینیمل پر تنقید ، بلآخر رنبیر کپور پھٹ پڑے

ممبئی(پی این آئی)فلم اینیمل پر تنقید ، بلآخر رنبیر کپور پھٹ پڑے۔۔۔باکس آفس پر ہٹ رہنے والی اپنی فلم اینیمل پر ہونے والی تنقید پر بلآخر رنبیر کپور نے پہلی مرتبہ ردِ عمل دے دیا۔ فلم اینیمل گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہوئی جسے باکس آفس پر زبردست کامیابی ملی۔ فلم میں رنبیر کپور کے علاوہ بوبی دیول، انیل کپور اور رشمیکا مندانا بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔ جہاں فلم باکس آفس پر کامیاب رہی وہیں فلم کی ریلیز کے بعد اس میں تشدد کی عکاسی پر شدید بحث شروع ہوگئی، جس پر ناظرین اور ناقدین کی رائے تقسیم تھی۔تاہم اس پر پہلی مرتبہ رنبیر کپور نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران ردِ عمل دیا ا کہا کہ سوشل میڈیا نے حالات کو بگاڑ دیا،

سوشل میڈیا کو بات کرنے کے لیے کچھ چاہیے تھا اور اس لیے انہوں نے واقعی اس بات کو پھیلایا کہ یہ ایک خواتین مخالف فلم ہے۔رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ہوتا یہ ہے آپ کی محنت تنقید کا سامنا کرنے کے بعد کم پڑنے لگتی ہے، کیونکہ فلم کو اس طرح کے ٹیگ مل جاتے ہیں جو درست نہیں ہے اور اینیمل کے ساتھ بھی اسی طرح کا منفی تاثر رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام فلم کے بارے میں بہت پیار سے بات کرے گی لیکن بہت سے لوگ ہیں جو مجھ سے مل کر کہتے ہیں ’آپ کو یہ فلم نہیں کرنی چاہیے تھی، ہم آپ سے بہت مایوس ہیں‘۔رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ میں خاموشی سے معذرت کر لیتا ہوں اور کہتا ہوں، ’معاف کریں، میں اگلی بار ایسا نہیں کروں گا‘۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے رنبیر نے کہا کہ میں ان سے واقعی متفق نہیں ہوں، لیکن میں اپنی زندگی کے اس مرحلے میں ہوں کہ کسی سے بحث نہیں کرتا۔

اگر آپ کو میرا کام پسند نہیں آیا تو میں معذرت چاہتا ہوں اور اگلی بار زیادہ محنت کروں گا۔رنبیر نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے فلم اینیمل کرنے کا فیصلہ اپنی ’اچھے لڑکے‘ کی امیج سے نکلنے کےلیے کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close