سلمان خان کی زندگی میں لڑکی، بھارتی میڈیا میں ہلچل مچ گئی

ممبئی(پی این آئی)سلمان خان کی زندگی میںلڑکی، بھارتی میڈیا میں ہلچل مچ گئی۔۔۔ معروف بھارتی اداکار سلمان خان جہاں حال ہی میں اپنے اوپر ہونے والے حملے کے حوالے سے توجہ حاصل کر رہے تھے وہیں اب ان کی مبینہ گرل فرینڈ سے متعلق بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ہ سلمان خان کی زندگی میں اب ایک لڑکی نے اینٹری دی ہے۔اداکار اور ان کی فیملی کی جانب سے لولیا وانتور کی سالگرہ 24 جولائی کو منائی گئی تھی، جس میں سلمان خان سمیت گھر کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔رومانیہ سے تعلق رکھنے والی لولیا اداکارہ بھی ہیں اور گلوکاری کے شعبے سے بھی منسلک ہیں، تاہم لولیا نے انسٹاگرام پر سلمان خان کی فیملی کے ساتھ لی گئی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھنا تھا ’آئی لوو یو‘۔بھارتی میڈیا کے مطابق رومانیہ سے تعلق رکھنے والی لولیا کو سلمان خان کی گرل فرینڈ قرار دیا جا رہا ہے،

 

اگرچہ اداکارہ اور سلمان خان دونوں ہی کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی ہے، تاہم تردید بھی نہیں کی گئی ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق لولیا اور سلمان خان کے درمیان تعلقات کی خبریں کئی سال سے گردش کر رہی ہیں۔دوسری جانب لولیا سے قبل کترینہ کیف اور ایشوریا رائے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کرتی رہی تھیں۔جبکہ 2022 میں لولیا کی جانب سے سلمان خان کے حوالے سے تبصرہ ضرور کیا گیا تھا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ وقت بتا کر انہیں اچھا محسوس ہوتا ہے، جبکہ وہ ایک بہترین انسان ہیں۔ جب آپ ان کے قریب ہوتے ہیں، تو بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close