ابھیشیک اور ایشوریا میں علیحدگی؟ بڑی پیشگوئی

اسلام آباد (پی این آئی)بالی وڈ کی کئی مشہور جوڑیوں کے حوالے سے پیشگوئی کرنے والے ہندو پنڈت جگن ناتھ گروجی نے ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی کردی۔

بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک برس سے ابھیشیک اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں جن پر جوڑے کی جانب سے تاحال کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا گیا۔بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں ابھیشیک بچن کو اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ہمراہ شرکت کرتے دیکھا گیا جب کہ ایشوریا رائے اور آرادھیا کو تقریب میں تنہا آتے دیکھا گیا، ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں تو ایک مرتبہ پھر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ دونوں میں معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔

جوڑی میں علیحدگی کے حوالے سے جگن ناتھ گروجی نے کیا کہا؟

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جگن ناتھ گروجی کا کہنا تھا کہ دونوں کے تعلق میں ایسا بہت کچھ ہے جو لوگ نہیں جانتے ، علم نجوم کے مطابق دونوں کی شادی کا چلنا مقدر میں نہیں تھا لیکن بیٹی آرادھیا کی محبت نے اس جوڑی کو ساتھ رہنے پر مجبور کیا،ابھیشیک اور ایشوریا کے پیدائشی زائچے کے مطابق جوڑی کے درمیان علیحدگی کافی عرصہ پہلے ہی موجود تھی لیکن چونکہ ابھیشیک اور ایشوریا دونوں ہی سمجھدار ہیں چنانچہ دونوں نے اس رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی لیکن دونوں کی کنڈلیاں رشتے پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔

جگن ناتھ نے پیش گوئی کی کہ حالات کی وجہ سے ابھیشیک اور ایشوریا جلد ہی الگ ہو سکتے ہیں، طلاق کا نہیں کہا جاسکتا ہے لیکن آئندہ سالوں میں دونوں میں علیحدگی کا امکان زیادہ ہے جس کی اہم وجہ اس رشتے میں محبت کی کمی ہےتاہم علیحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان احترام اور دوستی کا رشتہ برقرار رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close