معروف اداکار افسوسناک حادثے میں ہلاک ہوگئے

ریو ڈی جنیرو (پی این آئی) برازیل کے ٹی وی اداکار ٹومی شیاؤ 39 برس کی عمر میں بالکونی سے گر کر انتقال کر گئے۔

ماتو گروسو سول پولیس کے مطابق اداکار 20 جولائی کو کویابا میں واقع اپنے دوسری منزل کے اپارٹمنٹ سے گر گئے تھے۔”ایکسپریس نیوز” کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں بالکونی میں بیٹھے اداکار کو بعد میں فرش پر لیٹے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد وہ اپنا توازن کھو بیٹھے اور گر پڑے۔
اداکار نے اپنے اپارٹمنٹ میں واپس آنے سے پہلے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کی تھی۔ٹومی کے والد ہوراسیو راموس نے انکشاف کیا کہ ٹومی نے ابھی ایک نئی ٹی وی سیریز کی شوٹنگ مکمل کی تھی ۔اداکار کو 2021 میں نشر ہونے والے پنتنال میں اپنے کردار کے لیے جانا جاتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close