سجل علی اپنی دوسری بالی ووڈ فلم میں کس سپر اسٹارکیساتھ جلوہ گر ہوں گی؟

ممبئی (پی این آئی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی بھارتی فلم انڈسٹری کے میگا سٹار پربھاس کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی پروجیکٹ کیلئے بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ معاملات جلد طے پاجائیں گے۔ رومینٹک ڈرامہ فلم کو ہنو راگھوا پوڑی ڈائریکشن دیں گے اور یہ ایک جذبات سے بھرپور پروجیکٹ ہوگا۔سجل علی اس سے قبل بالی ووڈ فلم مام اِن انڈیا میں آئیکونک بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار کرچکی ہیں۔سجل علی پچھلے برس ایک برطانوی فلم واٹس لو گاٹ ٹو دو ود اٹ میں نظر آئی تھیں جس میں نامور اداکار شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close