خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریب کا شکار بنانےوالی ملزمہ کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (پی این آئی)خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کا شکار بنانے والی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج نے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کروا دیا ہے جس میں حیران کن انکشافات کیئے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ملزمہ آمنہ عروج گوجرانوالہ کی رہائشی ہے اور ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دے کر بھاری رقم بٹورتی ہے ، پولیس کو دئیے گئے بیان میں ملزمہ نے بتایا کہ ’’خلیل الرحمان قمر سے 10 سے 15 دن تک بات ہوتی رہی ، فون پر گفتگو کے دوران تصاویر کا تبادلہ بھی ہوا ، خلیل الرحمان قمر نے ملنے کا کہا تو میں نے انہیں اپنے گھر بلایا‘‘۔ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی ایف آئی آر پر پولیس نے ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ اور اس کے 7 ساتھی گرفتار کرکے 3 گاڑیاں، اسلحہ اور وائرلیس سیٹ برآمد کرلیا ہے۔

ایف آئی آر میں خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ وہ خود 15 جولائی کی رات 12 بجے آنے والی فون کال پر مداح ہونے کی دعویدار خاتون سے ملنے صبح 4 بجے اُن کے گھر گئے، خاتون اُن کے ساتھ ڈرامہ بنانا چاہتی تھیں۔اس دوران 7 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ان پر تشدد کیا، اے ٹی ایم سے تقریباً 3 لاکھ روپے نکلوائے، 1 کروڑ روپے تاوان مانگا اور صبح 11 بجے ننکانہ صاحب میں گاڑی سمیت چھوڑ کر بھاگ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close