خلیل الرحمان قمر رات 4 بجے آمنہ عروج کے گھر کیوں گئے؟ پول کھل گیا

لاہور(پی این آئی)خلیل الرحمان قمر رات 4 بجے آمنہ عروج کے گھر کیوں گئے؟ پول کھل گیا۔۔۔۔لاہور،مانگا منڈی(نمائندہ جنگ)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ ہونیوالی ڈکیتی کی واردات میں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خاتون سمیت 12ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ واردات میں استعمال 3گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد ، ملزمان مشہور اور مالدار شخصیات کو ہنی ٹریپ کرکے پیسے بٹورتے ، منصوبہ بندی فرار مرکزی ملزم حسن شاہ نے کی اغواء اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان میں3خواتین اور9مرد شامل ہیں،

ملزمان میں شامل آمنہ عروج ،ممنون حیدر، میاں خان ، زیشان ، قیوم ، تنویر ، قیصر عباس ، جاوید اقبال ، فلک شیر اور رشید کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والی 3گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزمان مشہور اور مالدار شخصیات کو ہنی ٹریپ کرکے پیسے بٹورتے ہیں، ملزمان کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹائون نے گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی واغوا ء کی منصوبہ بندی مرکزی ملزم حسن شاہ نے کی،ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کا ننکانہ صاحب میں چھاپہ مارا گیا ،مرکزی ملزم قابونہ آیا جبکہ پولیس نے ساتھیوں کوحراست میں لے لیا ،ملزمان پیشہ ور ہیں اورپہلے بھی متعددلوگوں کولوٹ چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں خلیل الرحمن قمر سے فون پر بات کرنے والی آمنہ عروج بھی شامل ہے، ملزمان شہر میں متعدد افراد کو ہنی ٹریپ کر چکے ہیں، گروہ کے چند افراد کو لاہور جبکہ باقی کو دیگر شہروں سے گرفتار کیا گیا، لڑکی نے ظاہر کیا کہ وہ انگلینڈ سے آئی ہے اور ڈرامہ بنانا چاہتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرکوہنی ٹریپ والی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

ملزمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر سے10سے15دن تک بات ہوئی، تصاویر کا تبادلہ ہوا، انہوں نے ملنے کاکہا تب میں نے گھر بلا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمہ آمنہ عروج گوجرانوالہ کی رہائشی،ہائی پروفائل افرادکو جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹورتی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوئوں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔دریں اثنا ءڈرامہ نگار خلیل الرحمن سےصحافیوں نے سوالات کی بچھاڑ کر دی جس پر خلیل الرحمن پریس کانفرنس کے فوری بعد چلے گئے اور کئی صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی نہیں دیئے اپنی کار میں بیٹھ کر چلے گئے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close