ویب ڈیسک (پی این آئی)برازیل میں دوران کنسرٹ گلوکار آئرس ساساکی اسٹیج پر کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ پولیس نے گلوکار کی موت پر تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برازیلی ریاست پارا کے شہر سالینو پولیس میں موسیقی کا کنسرٹ منعقد تھا، جہاں 35 سالہ گلوکار بطور مہمان مدعو تھے۔برازیلی میڈیا کے مطابق سلوار ہوٹل میں موجود کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران ہی 35 سالہ گلوکار آئرس نے پنکھے کو گلے لگا لیا، جس پر انہیں کرنٹ لگا۔اس حوالے سے سولر ہوٹل کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے، بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہم فیملی اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ جبکہ ساتھ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے آئرس کی فیملی سے اظہار تعزیت بھی کیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ اسے قتل کی سازش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں