عائزہ خان بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں

لاہور (پی این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئیں۔

اداکارہ فوٹو شوٹ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی تھیں، واقعے کی ویڈیو عائزہ خان نے خود اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی۔اداکارہ عائزہ خان کی شئیر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ لباس میں سمندر کنارے سیاہ گھوڑے کے ساتھ ہیں اور ویڈیو اداکارہ کی نئی فوٹو شوٹ کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان گھوڑے کے ساتھ بے دھیانی میں آگ کے قریب پہنچ جاتی ہیں جیسے اداکارہ کا بازو مشعل کی لکڑی سے ٹکراتا ہے وہ زور سے چیخ کر پیچھے ہٹ جاتی ہیں۔اس پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ ’عائزہ خان کے جلنے سے بال بال بچنے کی دوسری قسط، لیکن کم از کم میں نے گھوڑے کو نقصان پہنچنے سے بچالیا‘۔اس سے پہلے بھی عائزہ خان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئیں تھیں، جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر بھی اپ لوڈ کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close