بریڈ پٹ اور انجیلا جولی میں عدالتی تنازع ، اداکار نے بڑا اعلان کر دیا

لاس اینجلس(پی این آئی)بریڈ پٹ نے اپنی سابقہ اہلیہ انجلینا جولی کے خلاف 2008 میں خریدی گئی فرانسیسی وائنری چیٹو میراوال کی مشترکہ ملکیت کے معاملے پر قانونی جنگ ختم کرنے سے انکار کردیا۔

اداکار نے یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا تھا جب جولی نے اکتوبر 2021 میں مبینہ طور پر ان کی اجازت کے بغیر اپنی آدھی جائیداد 67 ملین ڈالر میں فروخت کردی تھی۔انجلینا جولی کی جانب سے بریڈ پٹ سے لڑائی ختم کرنے اور مقدمہ واپس لینے کی اپیل کے بعد ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بریڈ پٹ کا باز آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اندرونی ذرائع کے مطابق پٹ اس تنازعے کو جائیداد کی فروخت سے متعلق ایک سادہ کاروباری معاملے کے طور پر دیکھتے ہیں ، جس کا اصل مقصد ان کے بچوں کے لئے وراثت کے طور پر تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close