فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی بیوی سےعلیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اداکار فیروز خان نے اہلیہ کے ساتھ اپنی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دیں ہیں۔ جس سے سوشل میڈیا صارف تشویش میں مبتلہ ہیں ۔ایک صارف نے لکھا کہ جب زندگی سے ہی ڈیلیٹ کر دیا ہے تو تصویر کی کیا ویلیو، ڈیلیٹ تو ہونی ہی تھی۔ایک صارف نے لکھا دلچسپ انداز میں لکھا کہ چلو جی ! یہ بھی گئی۔جبکہ ایک صارف نے مثبت انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے اپنی فیملی کی تصاویر نہیں لگانی چایئے نظر لگتی ہے۔ایک صارف نے تمام معاملات کو ڈرامہ قرار دیا۔فیرز خان نے ڈاکٹر زینب نامی خاتون سے رواں سال یکم جون کو شادی کی تھی ، پیشہ کے اعتبار سے فیرز خان کی اہلیہ سائیکالوجسٹ ہیں۔واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی۔ بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، علیزا نے الزام عائد کیا تھاکہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close