خلیل الرحمٰن قمر کو خاتون نے اغوا کروالیا، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کیا سلوک کیا گیا؟ مقدمہ درج

لاہور(پی این آئی) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ ڈکیتی و مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آ گیا۔

تھانہ سندر کی حدود میں درج مقدمے کے متن کے مطابق آمنہ عروج نامی خاتون نے بہانے سے بلا کر اغوا کیا تشدد کیا جبکہ لاکھوں روپے تاوان کے بعد ملزمان آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کی مدعیت میں درج مقدمہ 15 تاریخ کو تھانہ سندر میں درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق آمنہ عروج نامی خاتون نے رات 12 بجے بہانے سے فون کر بلایا،آمنہ عروج اور اس کے مبینہ 7 ساتھیوں نے اغوا کر کہ ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا،قیمتی موبائل، نقدی و گھڑی چھین لی گئی، تاوان کی رقم نا دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ملزمان تشدد کرتے رہے اور مختلف جگہوں پر گھومتے رہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ سے اڑھائی لاکھ سے نقدی ٹرانسفر کی،ملزمان آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ قبل ازیں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرکے چھوڑ دیا گیا تھا۔یہ دعوٰی پولیس نے معروف ڈراما نگار کے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتانا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو چند دن پہلے ایک گینگ نے اغوا کیا گیا تھا۔اغواکاروں نے خلیل الرحمٰن کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے تاوان لیا اور پھر چھوڑ دیا۔ خلیل الرحمٰن قمر نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانے میں درخواست نہ دی۔ خلیل الرحمٰن قمر نے ایک اعلی پولیس افسر کے ذریعے پولیس کو زبانی اطلاع کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close