ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن میں طلاق؟ بڑی خبر آگئی

ممبئی (پی این آئی)بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان مبینہ علیحدیگی کی افواہیں سرگرم ہیں جنہیں ہوا خاندان کے سربراہ ’ امیتابھ بچن ‘ کے ذومعنی پیغام نے دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں براہ راست بیٹے اور بہو کا نام نہیں لیا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے کڑیاں ملانا شروع کر دی ہیں ، انہوں نے اپنے پیغام میں والد ہریونش رائے بچن کو یاد کرتے ہوئے گہرائی بھری باتیں کہیں ۔امیتابھ بچن نے پیغام میں لکھا کہ ’’ مجھے ایسا لگ رہاہے کہ میرے بابو جی یہیں میرے ساتھ ہیں، ان کی تعلیمات یاد دلاتی ہیں کہ حالات چاہے جو بھی ہوں اپنے بڑوں کی دعاوں اور محبت سے قوت حاصل کرو ، جب کوئی ایسی مشکل آجائے جس کا حل فوری نہ نکل سکے تو آپ کو اپنے بڑوں کی جانب سے کی گئی نصیحت کی طرف لوٹنا چاہیے ، ان کی دعائیں قیمتی ہیں ‘۔

امیتابھ بچن نے اس کے ساتھ ہی اپنے پروگرام ’ کون بنے گا کروڑپتی ‘ کے سیٹ سے تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’ کام کام اور صرف کام، جینے اور زندہ رہنے کا واحد مقصد ‘ ۔ امیتابھ بچن نے ان الفاظ میں پیغام دیا کہ کچھ بھی وہ زندگی اور کام چلتا رہتا ہے ۔یاد رہے کہ ابھیشیک بچن نے بھارتی خاتون حنا کھنڈیوال کا طلاق پر لکھا گیا آرٹیکل لائک کیا ہے، صحافی نے یہ آرٹیکل اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیا تھا۔جس کے بعد جوڑے میں طلاق کی افواہیں ایک مرتبہ پھر سے گردش کرنے لگیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close