متنازع ویڈیو کے بعد اروشی روٹیلا کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

ویب ڈیسک(پی این آئی) بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی حال ہی میں لیک ہونے والی ویڈیو نے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو 23 سیکنڈ کے متنازع کِلپ پر مشتمل ہے جس سے متعلق سوشل میڈیا صارفین قیاس کررہے ہیں کہ متنازع کلپ اروشی کی نئی آنے والی فلم کا ایک سین ہے جب کہ کچھ صارفین اس ویڈیو کلپ کو پبلسٹی اسٹنٹ تو کئی اسے ڈیپ فیک قرار دے رہے ہیں۔ ویڈیو کے حوالے سے تاحال اروشی کا کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آسکا ہے لیکن بھارتی میڈیا پر اروشی اور ان کے منیجر کے درمیان ایک مبینہ آڈیو کال سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کےمطابق آڈیو کال میں اروشی کو لیک ویڈیو پر غصے اور ناراضی کا اظہار کرتے سنا گیا جس میں اداکارہ نے اپنے منیجر سے کہا مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ سب کیسے لیک ہوجاتا ہے؟ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ لیک آڈیو میں اداکارہ نے منیجر کو ٹیم سے رابطہ کرنے کا بھی کہا جب کہ منیجر نے اروشی کو بتایاکہ ٹیم متنازع ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کیلئے کوشش کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close