عائشہ جہانزیب نے شوہر سے راضی نامہ کر لیا، وجہ کیا بتائی؟

لاہور (پی این آئی) پاکستان کی معروف ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب کا اپنے شوہر کے ساتھ راضی نامہ ہو گیا ہے ۔۔۔ عائشہ جہانزیب نے آج عدالت کو بتایا ہے کہ شوہر کے ساتھ راضی نامہ ہو گیا ہے اور وہ کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتیں۔۔۔۔ عائشہ جہانزیب اپنے وکیل عاصم ممتاز کے ہمرا لاہور کی سیشن کورٹ میں پیش ہوئیں اور اپنا بیان قلمبند کروایا۔۔۔۔

دوران سماعت عدالت نے عائشہ جہانزیب سے کہا کہ چہرا دیکھ کر لگ رہا ہے کہ بہت ظلم ہوا ہے، کیا وہ اپنی مرضی سے آئی ہیں۔۔۔۔عائشہ جہانزیب نے کہا کہ جو بھی ہوا، بہت ظلم ہے کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے لیکن جو بھی فیصلہ معززین نے کیا ہے وہ اس کو مانتی ہیں۔۔۔۔ عائشہ جہانزیب نے عدالت کو بتایا کہ گواہان کی موجودگی میں فیصلہ ہوا ہے اور وہ کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتیں۔۔۔۔ اینکر پرسن کا بیان سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ ضمانت کی حد تک منظور کر رہے ہیں لیکن بریت کا فیصلہ چالان پر ہو گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close