ایشوریا سے طلاق، ابھیشیک نے اشارہ دے دیا

ممبئی(پی این آئی)ایشوریا سے طلاق، ابھیشیک نے اشارہ دے دیا۔۔۔۔۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل ایشوریا رائے بچن کے ساتھ علیحدگی کی افواہوں کے درمیان اُن کے شوہر، اداکار ابھیشیک بچن نے سوشل میڈیا پر طلاق سے متعلق ایک پوسٹ پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ جیا بچن کے بیٹے، اداکار ابھیشیک بچن اور اِن کی اہلیہ، ایشوریہ رائے کے درمیان علیحدگی اور طلاق سے متعلق خبریں کئی مہینوں سے زیرِ گردش ہیں۔حال ہی میں انڈسٹری کےخوبصورت ترین جوڑے کو امبانی خاندان کی شادی پر دیکھا گیا تھا جہاں ابھیشیک بچن نے اپنے مکمل خاندان کے ساتھ انٹری دی تھی۔ابھیشک بچن کو انٹری کے دوران اپنے والد، امیتابھ بچن، والدہ جیا بچن، بہن شویتا بچن، اِن کے شوہر نکھل نندا، اور اِن کے بچوں، ناویہ نندا اور آگستیہ نندا کے ساتھ دیکھا گیا تھا جبکہ اس دوران اس فریم سے ایشوریا اور اُن کی بیٹی آرادھیا غائب تھیں۔

ایشوریا رائے اور آرادھیا نے امبانی خاندان کی دونوں تقاریب میں علیحدہ اور اکیلے انٹری دی تھی جبکہ تقریب کے دوران ایشوریہ اور ابھیشیک کو ایک ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔امبانی خاندان کی شادی میں علیحدہ علیحدہ انٹری دینے پر بھی انٹرنیٹ صارفین نے ایک بار پھر اس جوڑے کے درمیان طلاق سے متعلق چہ مگوئیاں شروع کر دی تھیں۔اب حال ہی میں ابھیشیک بچن نے انسٹاگرام پر طلاق سے متعلق ایک پوسٹ کو لائیک کیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close