فواد خان کی ‘بھول بھلیا 3’ میں انٹری سے متعلق بھارتی پروڈیوسر کا اہم بیان آگیا

ممبئی (پی این آئی) پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار فواد خان سے متعلق بالی ووڈ فلم ‘بھول بھلیا 3′ کے پروڈیوسر نے اہم انکشاف کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش تھیں کہ بالی ووڈ ‘بھول بھلیا 3′ میں نامور پاکستانی اداکار فواد خان بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گے تاہم اداکار کے کردار کی تفصیلات سامنے آئی تھیں۔اب اس حوالے سے فلم ‘بھول بھلیا 3′ کے پروڈیوسر بھوشن کمار کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے اپنی فلم میں فواد خان کی انٹری سے متعلق خبروں کی تردید کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر بھوشن کمار نے کہا کہ فواد خان کو فلم ‘بھول بھلیا 3′ میں کاسٹ نہیں کیا گیا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتیں تمام خبریں جھوٹی ہیں۔بھوشن کمار کے بیان کے بعد، فواد خان کے بھارتی مداح مایوس ہوگئے ہیں کیونکہ مداح طویل عرصے سے اداکار کو بالی ووڈ فلموں میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘بھول بھولیا 3′ رواں سال ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فواد خان تقریباََ 8 سال بعد بالی ووڈ فلموں میں واپسی کرنے والے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ فواد خان اپنی نئی بالی ووڈ فلم میں اداکارہ وانی کپور کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ بہت جلد لندن میں شروع ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں