کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہوں پر وکی کوشل نے خاموشی توڑ دی

ممبئی (پی این آئی)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے سے متعلق خبروں پر شوہر اور اداکار وکی کوشل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے افواہیں شروع ہوئی تاہم اس وقت بھی اداکارہ یا وکی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تو یہ افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔

تاہم اب ایک بار پھر کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنیں ہیں۔گزشتہ دنوں مکیش امبانی کے بیٹے آننت اور رادھیکا کی پری ویڈنگ تقریبات میں وکی کوشل نے کترینہ کے بغیر ہی شرکت کی ، اس موقع پر میڈیا والوں نے اداکار سے سوال بھی کیا تھا کہ کترینہ کیوں شریک نہیں ہوئیں جس پر وکی نے کہا تھاکہ وہ اس وقت ممبئی سے باہر ہیں۔یہ افواہوں اس وقت مکمل طور پر دم توڑیں جب وکی کوشل نے اپنی آنے والی فلم بیڈ نیوز کی پروموشن پر کترینہ کے حاملہ ہونے کے سوال پر کھل کر جواب دیا۔فلم کی پروموشن کی تقریب میں صحافیوں نے وکی سے بچے کی جلد پیدائش سے متعلق سوال کیا کہ گڈ نیوز کب آرہی ہے؟

جس پر جواب دیتے ہوئے وکی کوشل نے کہا کہ جس گڈ نیوز کی آپ بات کررہے ہیں، اس سے متعلق چلنے والی ساری خبریں جھوٹی ہیں اور یہ صرف افواہیں ہیں، اگر ایسی کوئی بات ہوگی تو ہم اسے سب کے ساتھ شیئر کرنے میں خوشی محسوس کریں گے۔ماضی میں کترینہ اور وکی کوشل کی ٹیم کی جانب سے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہوں کی کئی بار تردید کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close