چنئی (پی این آئی)پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898‘ نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم نے دو ہفتے میں صرف انڈین باکس آفس پر 543 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے اور یہ ’پٹھان‘ کی مجموعی بزنس سے بھی زیادہ ہے۔فلم سنگاپور میں بڑے پیمانے پر ریلیز ہوئی جس میں 34 سے زیادہ مقامات اور 49 سکرینوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور آسٹریلیا میں اسے 143 سے زیادہ مقامات اور 400 سکرینوں پر ریلیز کیا گیا ہے۔’کالکی 2898‘ خلیجی ممالک کے 16 مقامات اور 500 سے زیادہ سکرینوں پر وسیع پیمانے پر ریلیز کی گئی ہے جبکہ اسے شمالی امریکہ میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔
فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی مختلف فلم تجزیہ کاروں کی طرف سے تبصرے سامنے آنا شروع ہوئے اور فلم میں پرابھاس اور امیتابھ بچن کے ایکشن مناظر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔بعض تجزیہ کاروں کے مطابق ڈائریکٹر ناگ ایشون نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے اور فلم کی کہانی نہایت شاندار ہے۔فلم میں پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون (دپیکا پڈوکون) کا سراغ لگانے کے مشن پر ہے لیکن ایک مسئلہ ہے کہ امیتابھ بچن اس کی حفاظت کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔کمل ہاسن نے سپریم یاسین کا کردار نبھایا ہے اور اس فلم میں سسواتا چٹرجی اور دیشا پٹانی جیسی معاون کاسٹ بھی شامل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں