لوگ کہتے ہیں حرام کی کمائی کا لنگر بنارہی ہوں، معروف اداکارہ دل برداشتہ ہو گئیں

کراچی(پی این آئی)لوگ کہتے ہیں حرام کی کمائی کا لنگر بنارہی ہوں، معروف اداکارہ دل برداشتہ ہو گئیں۔۔۔پاکستانی فلم و ٹی وی کی معروف ادکارہ ریشم نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں حرام کی کمائی کا لنگر بناتی اور بانٹتی ہوں۔یاد رہے کہ سینئر اداکارہ ریشم نے فن کے شعبے میں کئی قابلِ ذکر خدمات انجام دے رکھی ہیں، اداکارہ تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔اداکارہ ریشم کے مطابق وہ گزشتہ بیس برسوں سے اپنے ہاتھوں سے لنگر بنا کر بانٹ رہی ہیں اور یہ سلسلہ گزشتہ 6 برسوں سے 12 مہینے چلتا ہے۔

ریشم کے مطابق پہلے جو ایک دیگ اور روٹیوں کا انتظام وہ 50 ہزار میں کرتی تھیں اب اُسی لنگر میں ڈیڑھ لاکھ تک کا خرچا آتا ہے اور اُن کے لنگر میں تین گنا زیادہ اضافہ بھی ہو اہے۔سوشل میڈیا پر ریشم کا اپنے لنگر بانٹنے کے احسن عمل سے متعلق دیا گیا انٹرویو وائرل ہے۔اس انٹرویو میں ریشم کا کہنا ہے کہ مجھے شوبز فلموں کا کام چھوڑے ہوئے 20 سے 25 سال گزر گئے ہیں، میں اب کبھی ماڈلنگ اور کبھی کچھ شوز میں شرکت کر لیتی ہوں، اس سے جو آمدنی آتی ہے اُسی سے لنگر کا سلسلہ جاری ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اللّٰہ سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں لنگر بانٹتی رہوں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close