یمنیٰ زیدی خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ یمنیٰ زیدی دوران شوٹنگ حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

سوشل میڈیا پر یمنیٰ زیدی کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے سیٹ پر دوران شوٹنگ اپنے ساتھ پیش آئے حادثے کے بارے میں بتایا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصورف تھیں اور سین میں انہیں کچن میں کھانا پکانا تھا۔یمنیٰ زیدی کے مطابق چولہے کی گیس لیک ہورہی تھی جس کا مجھے علم نہیں تھا اور جیسی ہی میں نے چولہا تیز کیا تو آگ میرے ہاتھ پر لگی لیکن خوش قسمتی سے مجھے کچھ نہیں ہوا اور میں بچ گئی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ سین کیمرے میں ریکارڈ بھی ہوا ہے اور ہو سکتا ہے کہ شاید ڈائریکٹر اسے ڈرامے میں استعمال بھی کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close