سلمان خان نے سرپرائز دے دیا

ممبئی(پی این آئی)سلمان خان نے سرپرائز دے دیا۔۔۔بالی ووڈ کے سلطان، سُپر اسٹار اداکار سلمان خان بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، لیجنڈری کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر سرپرائیز دینے پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکار اور کھلاڑی کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔خیال رہے کہ بھارتی کھلاڑی ایم ایس دھونی نے گزشتہ روز 43ویں سالگرہ منائی۔

وہ ان دنوں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی، سنگیت کی تقریبات میں شرکت کے سلسلے میں ممبئی میں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلمان خان نے ایم ایس دھونی کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے کپتان صاحب‘۔سلمان خان کی پوسٹ کو لاکھوں صارفین نے لائیک کیا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی سلمان خان اور اپنی اہلیہ ساکشی کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دھونی نے سلمان خان کو کیک بھی کھلایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close