بالی وڈ کی بڑی اداکارہ سے شادی، بڑے کرکٹر کا بڑا انکشاف

ممبئی(پی این آئی)بالی وڈ کی بڑی اداکارہ سے شادی، بڑے کرکٹر کا بڑا انکشاف۔۔۔۔بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کے حوالے سے بھارتی کرکٹر کُلدیپ یادیو نے بڑا انکشاف کر دیا گیا۔این ڈی ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کُلدیپ یادیو نے اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بالی ووڈ اداکارہ سے شادی نہیں کریں گے۔

کُلدیپ یادیو نے کہا کہ شادی کے حوالے سے آپ کو جلد ہی اچھی خبر ملے گی لیکن میں جس سے شادی کر رہا ہوں وہ اداکارہ نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ شادی اس لڑکی سے کروں گا جو میرا اور میرے خاندان کا خیال رکھ سکے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کُلدیپ یادیو نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں، ہم طویل عرصے سے اس کا انتظار کر رہے تھے، ورلڈ کپ لانا بہت خوشی کی بات ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close