تیسری شادی میں بیٹے کا اہم کردار

کراچی(پی این آئی)تیسری شادی میں بیٹے کا اہم کردار….پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹے کے کہنے پر انہوں نے اپنے تیسرے شوہر ثمر علی خان کو خود شادی کی پیشکش کی۔

حال ہی میں عتیقہ اوڈھو نے فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی تیسری شادی میں اپنے بیٹے کے کردار کے بارے میں کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے شوہر جاوید کے ساتھ 16 برس تک شادی رہی، ہماری ایک بیٹی بھی ہے، جب ہماری شادی ختم ہوئی تو بہت مہذب انداز میں ختم ہوئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ دوسری شادی ختم ہونے کے چند سال کے بعد ایک فیملی ایونٹ میں ثمر علی خان سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے بلال نے ہماری شادی میں اہم کردار ادا کیا، اس نے مجھے بیٹھا کر بات کی اور کہا کہ آپ بہت مشکلوں سے گزریں ہیں۔ یہ شخص (ثمر علی خان) اچھا ہے، ہم بھی اسے پسند کرتے ہیں وہ بھی انٹرسٹڈ لگتا ہے آپ کو شادی کرلینی چاہئے۔انہوں نے اس پر بیٹے سے کہا کہ تمہاری دو بہنیں بھی ہیں، وہ ہمیں بالکل پسند نہیں کرتی ہیں، جس پر اس نے یقین دہانی کروائی کہ انہیں وہ دیکھ لے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close