خلیل الرحمان قمر نے ایک اور اداکارہ کیسا تھ کام کرنے سے انکار کردیا

لاہور (پی این آئی) حال ہی میں خلیل الرحمان قمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ کا انکشاف کیا اور بتایاکہ دوبارہ کبھی صبا قمر سے کام نہیں کروں گی، جو اس سے قبل ڈرامہ سیریل ”بنٹی آئی لو یو“ میں ان کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔

آج نیوز کے مطابق اس حوالے سے بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں ان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا۔ کیونکہ وہ جس طرح کے کپڑے پہنتی ہیں وہ مجھے پسند نہیں آتے، حالانکہ وہ ایک عمدہ اداکارہ ہیں، مجھے ان کا کام پسند ہے۔انہوں نے میرے ڈرامہ سیریل ”بنٹی آئی لو یو“ میں شاندار اداکاری کی ہے لیکن اس طرح کا لباس ہمارے اصولوں اور ثقافت کے خلاف ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اس طرح کے کپڑے پہننا ان کا ذاتی انتخاب ہے اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، لیکن پھر بھی مجھے انتخاب کرنے کا حق ہے۔ خلیل الرحمٰن قمراکثر اپنے سخت بیانات کے باعث لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں اور اپنے جارحانہ بیانات کے باعث لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close