مداح کی شادی کی پیشکش پر اداکارہ منال ملک نے کیا جواب دیا؟

کراچی(پی این آئی)اداکارہ منال ملک نے شادی کی پیشکش کرنے والے مداح کو ٹکا سا جواب دے دیا۔ سبھی جانتے ہیں کہ منال ملک شادی شدہ ہیں اور ایک خوبصورت بیٹے کی ماں ہیں۔ اس کے باوجود مداح نے انسٹاگرام اکائونٹ پر انہیں شادی کی پیشکش کر دی۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اداکارہ کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر سیاہ اور سفید لباس میں اپنی ایک تصویر پوسٹ کی گئی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’لائف از بلیک اینڈ وائٹ‘‘ ۔ اس پوسٹ پر کمنٹس میں مداح نے اداکارہ سے کہا کہ ’’میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔‘‘منال ملک نے اس مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’میں پہلے سے شادی شدہ ہوں بھائی۔‘‘ منال ملک کے اس جواب پر دل گرفتہ مداح نے لکھا کہ ’’سن کر دکھ ہوا۔‘‘ دیگر انٹرنیٹ صارفین اس مداح کو کھری کھری سنا رہے ہیں کہ یہ منال ملک کا کیسا فین ہے، جس ان کے شادی شدہ ہونے کا علم بھی نہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’اسے یہ بھی بتا دو کہ منال ملک کا ایک بیٹا بھی ہے۔‘‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close