بالی ووڈ کے سینئر اداکارکی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

ممبئی(پی این آئی) بالی ووڈ کے سینئر اداکار شترو گھن سنہا بخار میں مبتلا ہو کر ہسپتال داخل ہو گئے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق اداکار کے بیٹے لو سنہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والد وائرل بخار کاشکار ہوئے ہیں، جس پر انہوں نے والد کو ہسپتال داخل کروانے کا فیصلہ کیا۔ لو سنہا کا کہنا تھا کہ شتروگھن سنہا کو ہسپتال داخل کرانے کا ایک مقصد ان کے سالانہ ٹیسٹ کرانا بھی ہے، تاکہ بخار کے علاج کے ساتھ یہ ٹیسٹ بھی ہو جائیں۔ لو سنہا نے اپنے بیان میں شتروگھن سنہا کی سرجری ہونے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”میں روزانہ ہسپتال جا رہا ہوں، میرے والد کی کوئی سرجری نہیں ہوئی۔ انہیں صرف وائرل بخار ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق شتروگھن سنہا ممبئی کے کیلا بین ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ان کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا کی چند روز قبل ہی ظہیر اقبال سے شادی ہوئی ہے۔اس نوبیاہتا جوڑے کو بھی گزشتہ کیلابین ہسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close