چاہت فتح علی خان کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

فیصل آباد (پی این آئی)فیصل آباد کے مقامی گلوکار نےسوشل میڈیا گائیک کاشف رانا المعروف چاہت فتح علی خان کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

مقامی سنگر قیصر منیر خان کی جانب سے چاہت فتح علی خان کو 18 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا ہے۔لیگل نوٹس کے متن کے مطابق چاہت فتح نے نصرت فتح علی خان کے ساتھ جھوٹا فیملی تعلق ظاہر کیا اور ان کے گیتوں کو بے سرے انداز میں گایا جس سے ان کی گائیکی کی شہرت کو نقصان پہنچا۔نوٹس میں کہا گیا کہ چاہت فتح علی خان نے کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔مقامی سنگر کی جانب سے چاہت فتح سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔15 روز کے اندر جواب ناں آنے پر قانونی کاروائی ہوگی اور ہتک عزت کا دعویٰ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close