سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اسپتال کیوں گئے؟ وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)چہ مگوئیاں کی جا رہی تھی کہ اداکارہ سوناکشی سنا حاملہ ہی، لیکن اب ان کے اسپتال جانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی کی شادی کے چند دن بعد ہی شتروگھن سنہا علالت کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں جبھی سوناکشی اور ظہیر کا کوکیلا بین اسپتال میں دیکھا دیا تھا جو اپنے والد کی عیادت کرنے آئی تھیں ۔ٹائمز ناؤ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق شتروگھن سنہا 25 جون کو کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کرنے کیلئے جیسے ہی اپنی نشست سے اٹھے تو انکا پاؤں قریبی کونے سے ٹکرا گیا اور انکی پسلیوں میں چوٹ آگئی۔خوش قسمتی سے اداکارہ سوناکشی وہیں موجود تھیں جنہوں نے اپنے والد کوتھامتے ہوئے فوری طور پر طبی امداد دی ۔بعدازاں جب انہوں نے ایک دن آرام کرنے کے بعد پسلیوں میں درد کی شکایت کی تو انہیں ان کے ڈاکٹر نے ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close