ماہرہ خان تنقید کی زد میں، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان چھٹیاں منانے اٹلی میں موجود ہیں لیکن ان کو یہ ٹرپ کافی مہنگا پڑ گیا ہے کیونکہ چند تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنانے پر ماہرہ تنقید کی ذد میں ہیں۔


اٹلی کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی۔ماہرہ خان کی تصاویر میں اٹلی کے حسین سیاحتی مقام ، ڈوبتے سورج اوردلفریب مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے اس پوسٹ میں اپنی تصاویر بھی شامل کیں لیکن اداکارہ کی تمام تصاویر میں پہنے گئے ملبوسات مداحوں کو پسند نہ آئے کیونکہ ماہرہ خان ان تصاویر میں تین مختلف مغربی طرز کے لباس پہنی نظر آئیں جن میں وہ کافی بولڈ دکھ رہی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close