سوناکشی سنہا کی طبیعت ناساز، اسپتال پہنچ گئیں

ویب ڈیسک (پی این آئی)سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی خبریں جہاں بھارتی میڈیا کی توجہ سمیٹ رہی تھیں وہیں اب سوناکشی سنہا کے اسپتال پہنچنے پر بھی بھارتی میڈیا متوجہ ہوا ہے۔

نیوز 18 کے مطابق جمعے کے روز ممبئی کے مقامی اسپتال میں سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کو دیکھا گیا ہے۔جس کے بعد اب بھارتی میڈیا کے جانب سے سوناکشی کے حاملہ ہونے سے متعلق بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔شادی کے چند دن بعد ہی بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جوڑا اپنے پہلے بچے کے حوالے سے اسپتال پہنچا تھا، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے چرچہ ہے۔

جبکہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال اپنی سفید رنگ کی مرسڈیز میں پہنچی تھیں، جہاں ان کے ہمراہ ظہیر اقبال بھی موجود تھے۔اس پر سوشل میڈیا صارفین بھی تجسس میں مبتلا ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ میڈیکل چیک اپ تھا، اگر وہ حاملہ بھی ہیں تو یہ خوشخبری ہے۔جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ بے بی آ رہا ہے، جبکہ ایک صارف نے سوال کر ہی لیا ہے کہ کیا وہ حاملہ ہیں؟ واضح رہے اداکارہ اور ان کے شوہر کی شادی سے متعلق بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا۔

close