کراچی(پی این آئی)معروف اداکارہ نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی حمایت کر دی۔۔۔پاکستانی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ساتھی فنکار علی عباس سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کو آرٹ تخلیق کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ سوشل میڈیا کانٹینٹ بلکہ ہمارے بچوں کو محفوظ ماحول کی ضروت ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ساتھی فنکار علی عباس کے حالیہ انٹرویو کا کلپ ری شیئر کیا۔دوران انٹرویو علی عباس نے ملک و قوم کی ترقی کو ٹک ٹاک کی پابندی سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے کم عمر بچے بالخصوص بچیاں فحاش گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز تخلیق کر رہے ہیں جسے ادھیڑ عمر کے حضرات مزے لیکر دیکھتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی علی عباس نے یہ بھی کہا کہ نوجوان نسل اپنا راستہ کھو کر منفی رجحان میں مبتلا ہو رہی ہے، آج کل جو سوشل میڈیا پر جو مواد بن رہا ہے وہ نامناسب ہے اور دیکھنے کے بھی قابل نہیں ہے۔تاہم اب انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اداکار کے خیالات سے اتفاق کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ بالکل، ہاں 100 فیصد درست، کیپشنز اور کمنٹس لکھنے پڑھنے کی بجائے بچوں، نوجوانوں کو کتابیں پڑھنے اور جرنل لکھنے کی ضرورت ہے۔اداکارہ کے مطابق آج کی نسل کو آرٹ، فن تخلیق کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ سوشل میڈیا کانٹنٹ بنانے کی، انہیں جسمانی سرگرمیوں مینؤں مصروف ہونے میدانوں میں کھیلنا کودنا چاہئے نہ کہ اسمارٹ فونز پر آں لائن گیمز۔عائشہ عمر کے مطابق ہمیں بچوں کے لیے گھر سے باہر بھی محفوظ ماحول کی ضرورت ہے جہاں وہ کھیل سکیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں