وینا ملک ایک بار پھر خطرے میں پڑ گئیں

لاہور (پی این آئی) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک کو دنیا کا خطر ناک ایڈونچر کرنا بھاری پڑگیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں خطر ناک ایڈونچر کرتے دیکھا گیا۔برفیلے پہاڑوں پر چڑھتے ہوئے اداکارہ وینا ملک کے ساتھ دو گائیڈز بھی موجود تھے تاہم انکی موجودگی میں ہی اداکارہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور پھسل گئیں۔پھسلنے کے اس واقعہ کے فورا بعد اپنے رد عمل میں وینا ملک ہار مانتی ہوئی نظر آتی ہیں کہ وہ اب مزید آگے نہیں جاسکتیں لیکن ان کے ساتھی گائیڈز انہیں تسلی دیتے ہیں کہ بس آدھے گھنٹے کا راستہ باقی رہ گیا ہے۔

تاہم اداکارہ نے ہار مانتے ہوئے کہا کہ وہ مزید آگے کا سفر نہیں طے سکتی اور واپس جانا چاہتی ہیں۔اداکارہ کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین کی جانب سے ایک بار پھر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔جہاں ایک طرف مداح وینا ملک کو مناسب جوتے پہننے پر زور دے رہے ہیں وہیں بعض انہیں اس طرح کی مہم جوئی سے باز رہنے کا بھی مشورہ دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close