پاکستان کی نامور اداکارہ کی والدہ انتقال کرگئی

اسلام آباد(پی این آئی) ٹی وی کی مشہور آرٹسٹ اور مارننگ شو کی میزبان مایا خان کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں۔

مایا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میری جنت، میری ماں، اب اللہ تعالیٰ کے حوالے ہیں۔مایا خان نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اُن کی مرحومہ والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا کریں۔مایا کی والدہ اس کا سپورٹ سسٹم تھیں اور انہوں نے مایا کو ایک مضبوط عورت بنایا۔اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close