لاہور(پی این آئی)اداکار علی عباس نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے محدود پابندیوں کا مطالبہ کردیا۔
علی عباس حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تجویز طلب کی۔سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک میں 18سال کی حد مقرر ہے تو یقین جانیں کہ گورا بیوقوف نہیں, اس نے کچھ سوچ کر حد مقرر کی ہے، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سوشل میڈیا ایپس کے استعمال کیلئے 18 سال کی حد مقرر ہونی چاہیے اور ساتھ ہی اس کی نگرانی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ 14 سے 15سال کی بچیاں کمرے میں بیٹھ کر ویڈیوز بنارہی ہیں تو ہم اندازہ لگاسکتے ہیں وہ بچیاں ذہنی طور پر کس سطح سے گزررہی ہیں، ہمارے ملک میں کھانے کے لالے ہیں، بھکاریوں کی طرح ہم بھیک مانگتے ہیں، ہمارے پاسپورٹ کی ویلیو نہیں، ہر بندہ ہمارا مذاق اڑارہا ہے اور انہی بچوں کے والدین سے پوچھا جائے کہ وہ بجلی کے بل کیسے ادا کرتے ہیں تو ہمیں ان والدین کی مشکلات کا اندازہ ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں