زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان گرفتار ہوگئے

لاہور(پی این آئی)لاپور پولیس نے سیلون کی مالک زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس میں گرفتار کیے جانے والوں میں ضیاءالرحمن، جاوید اقبال، عادل، طیب اور رضا شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ایس پی کینٹ کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد کا کا نشانہ بنانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

close