معروف یوٹیوبر کو اہلیہ نے تھپڑ مار دیا،ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک(پی این آئی)ڈکی بھائی اس وقت سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔


یوٹیوب پر ان کے 7.4 ملین فالوورز ہیں۔ ڈکی بھائی نے ایک نوجوان روسٹنگ چینل کے طور پر شروعات کی اور بعد میں ایک وی لاگنگ چینل بن گیا، جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ویڈیوز بناتے ہیں۔ ان کی اہلیہ عروب جتوئی بھی ان کےساتھ نظر آتی ہیں ۔جوڑے نے ایک بار پھر پرینک فلمایا اور اس بار ڈکی کی ساس بھی ویڈیو میں نظر آئیں۔ڈکی اور عروب نے ایک پرینک ویڈیو بنائی، جس میں عروب جتوئی نے اپنی والدہ کے سامنے اپنے شوہر ڈکی کو تھپڑ مارا۔ انہوں نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔ان کایہ پرینک سوشل میڈیا صارفین کو بالکل نہ بھا یا اور اس کے بعد سے دونوں پر تنقید کی بوچھار شروع ہوگئی۔ صارفین انکے اس انداز پر بہت برہم ہیں اور اس مذاق کو توہین آمیز قرار دے رہے ہیں۔ بہت سے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ یہ بدسلوکی کی تعریف کر رہا ہے اور اگر صنف کو الٹ دیا جائے تو مذاق کیسا نظر آئے گا۔

close