اداکارہ میرا نے کیا چیز سستی کرنے کامطالبہ کردیا؟ دلچسپ خبر

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا نے حکومت سے لپ اسٹک سستی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹیمز مہنگائی پر قابو پالیں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور مریم نواز کی ٹیم سے توقعات ہیں، دونوں کی اچھی ٹیم ہے اور کارکردگی میں دونوں کا امتزاج بہترین ہے ۔ میرا کا کہنا تھا کہ میک اپ مہنگا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ لپ اسٹک سستی کر دے۔ شادی سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ دلہا ڈھونڈ رہی ہوں۔

close