ماہرہ خان کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے گھر سے بُری خبر آگئی جس پر اداکارہ غم سے نڈھال ہوگئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے اکلوتے ماموں کو کھو دیا ہے۔ دو ہفتے قبل ان کے ماموں اکبر خان انتقال کرگئے۔اداکارہ نے اپنے اکلوتے ماموں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ میرے زندگی سے بھرپور ماموں اب ہم میں نہیں رہے۔انہوں نے اپنے مرحوم ماموں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے سنا ہے کہ سب کے ماموں بہت خاص ہوتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرے ماموں سب سے زیادہ خاص تھے، انہوں نے ہمیں بہت خوبصورت بچپن، اپنے والدین کو غیر مشروط محبت و احترام دیا۔ماہرہ خان کے مطابق ان کے مرحوم ماموں نہایت شفیق اور خوش مزاج انسان تھے، جنہیں موسیقی کا شوق تھا۔

close