سوناکشی سنہا کی شادی پانچ سال، بڑی پیشنگوئی

ممبئی(پی این آئی)سوناکشی سنہا کی شادی پانچ سال، بڑی پیشنگوئی….نو بیاہتا بالی ووڈ جوڑا سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کا ابھی گھر بسا نہیں کے ٹوٹنے سے متعلق باتیں شروع ہو گئی ہیں۔غور طلب بات یہ ہے کہ یہ باتیں کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی یوٹیوبر کی جانب سے ہی کی جا رہی ہیں۔بھارتی سوشل میڈیا و نیوز سائٹس سے سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی ابھی ہائپ بھی نہیں ختم ہوئی کہ شادی ٹوٹنے سے متعلق خبریں نظر آنے لگی ہیں۔بھارتی میگزین ’فٹ لُک‘ کی جانب سے ایک کانٹینٹ کرئیٹر و یوٹیوبر کا ایکس پر جاری کیا گیا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گیمر، انٹرٹینر اور و کانٹینٹ کرئیٹر ساگر ٹھاکر المعروف میکسٹرن نے ایکس پر دعویٰ کیا ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی 5 سال سے زیادہ نہیں چل سکے گی۔میکسٹرن کا کہنا ہے کہ ’سوناکشی سنہا کی شادی 5 سال سے زیادہ چلے تو میرا نام بدل دینا۔

https://www.instagram.com/fitlookmagazine/?utm_source=ig_embed&ig_rid=68272b12-fcdb-4883-a495-ebe5fdd7a85c

‘انسٹاگرام پر 1 فالوورز رکھنے والے بھارتی کانٹینٹ کرئیٹر کی یہ پیش گوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس قسم کا بیان دینا میکسٹرن کا سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک حربہ ہے جبکہ کچھ کا بین المذاہب شادی کی تائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے متعدد جوڑے ایسے ہیں جو کہ ہندو مسلم ہو کر بھی ایک ساتھ دہائیوں سے نباہ کر رہے ہیں۔۔۔۔

close