پریانکا چوپڑا کی زخموں سے چُورتصاویر نے تہلکہ مچادیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)بالی وڈ اور ہالی وڈ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک بار پھر اپنی زخمی حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کر کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

اداکارہ کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں شدید زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔پریانکا چوپڑا نے اپنی زخموں سے چور تصاویر ویڈیوز دراصل فلم کے سیٹ سے لی گئیں ہیں جہاں وہ اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اداکارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی زخمی حالت میں تصاویر کئی دنوں سے شئیر کر رہی ہیں جنہیں دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران ہو رہے ہیں۔ پہلے تو انہیں یہ لگا کہ اداکارہ کسی حادثے کا شکار ہوگئیں، مگر حقیقت معلوم ہونے پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔فرینک ای فلاورز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی بلف‘ 19ویں صدی کی کہانی ہے جس میں پریانکا ایک ڈاکو کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close