چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کردیا

لاہور (پی این آئی) مزاحیہ گلوکارچاہت فتح علی خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر بدو بدی 2 کے بعد ایک اور گانا’’تک دھنا دھن‘‘ جاری کر دیا۔

چاہت فتح علی خان کا گانا ہمیشہ کی طرح اپنے منفرد انداز، لیئرکس اور کمپوزیشن کی وجہ سے مداحوں کیلئے انٹرٹینمنٹ کا مرکز بن گیا ہے ، گانے کی لئیرکس میں ’’تک دھنا دھن‘‘ کو بار بار دہرایا گیا ہے، جو گانے کو مزید ممتاز بنا کر سب کی توجہ اپنی طرف کر رہا ہے۔ دوسری جانب گلوکار کے یوٹیوب چینل پر مداحوں کی جانب سے خوب تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں، کچھ لوگ گانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں تو کچھ تبصرے کی سیکشن میں کیے گئے مداحوں کی تجزیئے اور تجاویز کو لے کر خود کو انٹرٹین کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سےپہلے گلوکار نے کہا تھا کہ بدو بدی گانے کی سیزیز جاری کرنا ہے تاہم وہ ان گانوں کو یوٹیوب پر جاری نہیں کریں گے کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو مجھ سے جلتے ہیں اور میرے چینل کو بڑھتا ہوا دیکھ نہیں سکتے۔

close