سوناکشی سنہا کے اسلام قبول کرنے سے متعلق خبروں پرسُسر کا بیان آگیا

ممبئی(پی این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کے اسلام قبول کرنے سے متعلق خبروں پر اُن کے ہونے والے شوہر ظہیر اقبال کے والد کا بیان سامنے آگیا۔

لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کی اکلوتی بیٹی سوناکشی سنہا 23 جون اتوار کے روز اپنے دیرینہ مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی، اداکارہ کی شادی سے قبل یہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ وہ اسلام قبول کرنے والی ہیں، تاہم اُن کے ہونے والے سُسر نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ظہیر اقبال کے والد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی ہندو مذہب یا اسلام کے مطابق نہیں ہوگی بلکہ یہ ایک سول میرج ہوگی، ظہیر اقبال کے والد نے کہا کہ سوناکشی سنہا اپنا مذہب تبدیل نہیں کر رہیں، یہ دو دلوں کا اتحاد ہے، سوناکشی اور ظہیر نے مذہب کے نام پر محبت نہیں کی، لہٰذا شادی کے بعد بھی دونوں اپنے اپنے مذہب کے ساتھ ہی زندگی گزاریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close