حرا مانی کو دھوکے باز کہہ دیاگیا

کراچی(پی این آئی)حرا مانی کو دھوکے باز کہہ دیاگیا۔۔۔پاکستانی معروف اداکارہ و مصنفہ امر خان نے ساتھی اداکارہ حرا مانی کو دھوکے باز کہہ دیا، انسٹا پوسٹ پر کیا گیا امر خان کا تبصرہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ہوا کچھ یوں کہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ بیشتر حسیناؤں نے بڑی عید کے موقع پر ساڑھی میں جلوے بکھیرے تھے۔سوشل میڈیا صارفین کو بھی کم و بیش تمام اداکاراؤں کا ساڑھی میں عید لُک بے حد پسند آیا تھا۔تاہم ایسے میں اداکارہ امر خان رنگ برنگے کرتے پاجامہ میں ادائیں دکھاتی، پنجابی ڈانس نمبر پر رقص کرتی نظر آئیں۔

ایسے میں انہوں نے اداکارہ حرا مانی کی عید پر شیئر کی گئی ایک تصویر کے کمنٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے جہاں ان کی خوبصورتی کی تعریف کی وہیں انہوں نے اداکارہ کو دھوکے باز کہتے ہوئے اپنا شکوہ بھی بیان کیا کہ کسی نے انہیں آگاہ نہیں کیا اور سب نے ایک ساتھ ساڑھی پہن لی۔امر خان کے شکوے پر حرا مانی نے ان سے وعدہ کیا کہ اگلے سال عید پر ایک ہی رنگ کا جوڑا بنوائیں گے۔۔۔۔

close