ڈاکوؤں نےمعروف بھارتی اداکار کو لوٹ لیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)بھارتی اداکاروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین سمیت مداحوں کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر سے متعلق خبر نے توجہ حاصل کی ہے، جس میں اداکار ڈکیتی کا شکار ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں انوپم کھیر کے آفس میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے، جہاں اداکار کے آفس میں ڈکیت داخل ہوئے۔اداکار کی جانب سے اس حوالے سے انسٹاگرام پر مداحوں سے یہ خبر شئیر کی گئی تھی، ساتھ ہی ٹوٹے ہوئے دروازے کی تصویر بھی اپلوڈ کی گئی تھی۔انوپم کھیر کے مطابق واقعہ بدھ کی رات کو پیش آیا، جب ڈکیت اندھیری ویسٹ کے ویرا ڈیسائی روڈ پر واقع اداکار کے آفس میں داخل ہوئے، اداکار کے مطابق ڈکیت آفس سے کیش سمیت فلم کے نیگیٹویز لے اڑے ہیں۔اداکار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 2 ملزمان اس جرم میں ملوث ہیں، انہوں نے میرے آفس کے دونوں دروازے توڑے اور کیش اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ سے چرائے، ڈکیتوں نے فلمز کے نیگیٹوز بھی چرالیے ہیں، جو کہ باکس میں موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close